مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف پر قومی اداروں کو تباہ کرنے کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کامیاب ممالک میں احتساب اوپر سے شروع ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں وزیراعظم اداروں کو کرپشن سے تباہ کرکے پیسے بناتا ہے ۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب اپنی سیاسی جماعت بنائی تو سب سے پہلے اپنے اثاثے ظاہر کئے کیوں کہ تمام کامیاب ریاستوں میں احتساب ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتا ہے لیکن یہاں کرپٹ وزیراعظم اداروں کو کرپٹ کرکے پیسے بناتا ہے، اور ریاستی ادارے انصاف دینے کے بجائے ان کی پشت پناہی کررہے ہیں جب ریاستی ادارے انصاف نہیں دیں گے تو ہمارے پاس صرف احتجاج کا راستہ باقی رہ جاتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 ستمبر 2016 - 10:47
پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف پر قومی اداروں کو تباہ کرنے کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کامیاب ممالک میں احتساب اوپر سے شروع ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں وزیراعظم اداروں کو کرپشن سے تباہ کرکے پیسے بناتا ہے ۔