اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے عالمی سامراجی طاقتوں کی ایران کے خلاف سازشوں اور ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم حضرت علی علیہ السلام کے شیعہ اور پیروکار ہیں ہم صرف اللہ سے ڈرنے والے ہیں ہمیں امریکہ، فرانس، برطانیہ اور ان کی علاقائی نوکر اور غلام حکومتوں سے کوئی خوف اور ڈر نہیں ہم ہر حملہ آور کو دنداں شکن جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی  جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے عالمی سامراجی طاقتوں کی ایران کے خلاف سازشوں  اور ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم حضرت علی علیہ السلام کے شیعہ اور پیروکار ہیں ہم صرف اللہ سے ڈرنے والے ہیں ہمیں امریکہ، فرانس، برطانیہ اور ان کی علاقائی نوکر اور غلام  حکومتوں سے کوئی خوف اور ڈر نہیں ہم ہر حملہ آوراور جارح  کو دنداں شکن جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

خطیب جمعہ نے اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ پر زوردیا کہ وہ طلباء کے سامنے عالمی سامراجی طاقتوں کے ظلم و ستم کو اجاگر کریں اور اختلافی سیاست سے دور رہ کر طلباء کی توجہ تعمیری سیاست کی طرف مبذول کریں۔

حجۃ الاسلام صدیقی نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیوں کو سیاسی ہونا چاہیے لیکن ہماری سیاست علوی اصولوں پر استوار ہونی چاہیے اور ہمیں دشمنوں کو پہچاننا چاہیے ہمارا پہلا دشمن امریکہ ہے اور ہمارے استذہ کو چاہیے کہ وہ طلباء کو امریکی مکر و فریب سے آگاہ کریں ۔

حجۃ الاسلام صدیقی نے کہا کہ ہم نے دفاع مقدس کے دوران صرف صدام معدوم کا مقابلہ نہیں کیا بلکہ ہمارا مقبلہ سویت یونین، امریکہ، فرانس، برطانیہ ، جرمنی اور علاقہ کے رجعت پسند عرب ممالک کے ساتھ تھا اور آٹھ سالہ دفاع مقدس میں اللہ تعالی نے صدام اور اس کی حامی شیطانی طاقتوں کو شکست اور ایران کو فتح عطا کی۔

حچۃ الاسلام صدیقی نے کہا کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ہمارے مکتب کو ہمارے ایمان اور ہمارے اعتقادات کو کامیابی نصیب ہوئی اور ہمارے دشمنوں کو اللہ تعالی نے دنیا کے سامنے ذلیل اور رسوا کردیا اور آئندہ بھی اللہ تعالی ہمیں فتح اور ہمارے دشمنوں کو شکست سے دوچار کرےگا  اور ایمان کی باطل طاقتوں پر فتح یقینی ہے۔