مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے فرانس سے 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے جس کی مالیت 8 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکر اور ان کے فرانسیسی ہم منصب جین ییوس لی ڈرائن نے نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اس معاہدے پر دستخط کیے، جس پر گذشتہ کئی سالوں سے مذاکرات جاری تھے۔دفاعی ماہرین کے مطابق یہ رافیل طیارے ہندوستانی فضائیہ کی دفاعی استعداد میں اضافے کا باعث بنیں گے۔
واضح رہے کہ رافیل طیاروں کا یہ سب سے بڑا آرڈر ہے، اس سے قبل 2015 میں مصر نے فرانس سے 24 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جبکہ قطر نے بھی گذشتہ برس اتنے ہی طیارے خریدے تھے۔