مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے شامی عوام کے خلاف امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام میں جنگ جاری رکھنے کا خواہاں ہے اسی لئے وہ شام میں داعش دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔
شام کے صدر نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے داعش اور النصرہ فرنٹ کی حمایت اور مدد جاری ہے اور وہ شامی حکومت کے خلاف وہابی دہشت گردوں تنظیموں کے کارڈ سے استفادہ کررہا ہے۔
شامی صدر نے کہا کہ شامی حکومت ملک میں جنگ بندی کے حق میں ہے لیکن امریکہ عارضی جنگ بندی کے ذریعہ دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہا ہے انھوں نے کہا کہ خطے میں جاری دہشت گردی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے اور امریکہ سے جنگ بندی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔