مہر خبررسان ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں ونزوئلا کے سفیر نے شام کے صدر بشار اسد کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں فوجی مداخلت کے خلاف ہے امریکہ نے دنیا بھر میں ریاستی دہشت گردی پھیلا رکھی ہے۔ ونزوئلا کے سفیر نے کہا کہ شام میں جنگ بندی شامی مہاجرین کے لئے بہترین تحفہ ہے ہم شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کیم داخلت کے خلاف ہیں شامی حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں فوجی کارروائی بین الاقوامی اصولوں کی صریخ حۂاف ورزی ہے۔ امریکہ نے شام کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرکے شام میں جاری جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 ستمبر 2016 - 11:55
اقوام متحدہ میں ونزوئلا کے سفیر نے شام کے صدر بشار اسد کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں فوجی مداخلت کے خلاف ہے امریکہ نے دنیا بھر میں ریاستی دہشت گردی پھیلا رکھی ہے۔