ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایک جھڑپ کے دوران 10 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ بعض ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عام شہری شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایک جھرپ کے دوران 10 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ بعض ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عام شہری شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی  فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب اوڑی سیکٹر لاچی پورا کے علاقے میں ایک مقابلےکے دوران  10 علیحدگی پسند کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ ہندوستانی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 افراد اوڑی سیکٹر کے قریب بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں مقابلے کے بعد مارا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی بھی شدید زخمی ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ 18 ستمبر کو 4 مسلح افراد دہشت گردوں نے لائن آف کنٹرول کے قریب اوڑی سیکٹر پر فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 18 ہندوستانی فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔