یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے آل سعود کی طرف سے وہابیوں اور صہیونیوں کی بیشمار خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے آل سعود نے اسلام کا تابناک چہرہ دنیا کے سامنے مسخ کرکے پیش کیا ہے اور سعودی عرب در حقیقت اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آل سعود کی طرف سے وہابیوں اور صہیونیوں کی بیشمار خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے آل سعود نے اسلام کا تابناک چہرہ دنیا کے سامنے مسخ کرکے پیش کیا ہے اور سعودی عرب در حقیقت حرمین الشریفین کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے پروردہ دہشت گرد امریکی اور اسرائیلی اہداف کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ سعودی عرب اور اس کے پروردہ وہابیوں نے اسلام کے درخشاں چہرے کو دنیا کے سامنے بدنما بنا کر پیش کیا ہے۔ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب نے اسلامی اتحاد و اخوت و برادری کو زبردست نقصان پہنچایا ہے  اور اسلامی ممالک کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کے بجائے اس نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اتحاد قائم کیا ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی رعب نے امت مسلمہ میں اختلاف اور عراق ، افغانستان ، پاکستان،  لیبیا اور شام میں عدم استحکام پیدا کرکے اور دہشت گردی کو فروغ دیکر امریکہ اور اسرائیل کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔