ہندوستان نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے لانگ رینج میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان  نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے لانگ رینج میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ میزائل اسرائیل کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
میزائل کا تجربہ اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں کیا گیا، اس سے پہلے 30 جون سے یکم جولائی کے دوران بھی ہندوستان نے زمین سے فضا میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے تین میزائلوں کے تجربے کئے تھے۔