مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ موصل عنقریب دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد ہوجائےگا اور عراقی عوام کو اس سلسلے میں عراقی سکیورٹی فورسز کی بھر پور مدد کرنی چاہیے۔ حیدر العبادی نے کہا کہ ہم موصل کے عوام سے چاہتے ہیں کہ وہ خوانخوار وہابی دہشت گرد تنظیم کے پنجون سے آزاد ہونے کے لئے عراقی فورسز کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔ انھوں نے کہا کہ موصل کے عوام بالخصوص جوانوں کی حمایت سے موصل بہت جلد اور آسانی کے ساتھ آزاد ہوجائے گا۔ عراقی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ موصل کی آزادی کے سلسلے میں عراقی عوامی رضاکار دستے حشدالشعبی بھر پور حصہ لیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 19 ستمبر 2016 - 12:41
عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ موصل عنقریب دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد ہوجائےگا اور عراقی عوام کو اس سلسلے میں عراقی سکیورٹی فورسز کی بھر پور مدد کرنی چاہیے۔