ترک پولیس نے سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک 40 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک پولیس نے سعودی عرب سے منسلک  وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک 40 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترکی کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق استنبول میں پولیس نے الفاتح علاقہ  کے 23 گھروں سے ایک کارروائی  کے دوران داعش سے منسلک 40  غیر ملکی وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان دہشت گردوں میں بعض کئی بار شام میں داعش کے ہمراہ لڑ چکے ہیں۔۔ ترکی میں بڑی تعداد میں وہابی دہشت گرد موجود ہیں جنھوں نے ترکی میں متعدد خودکش حملے بھی کئے ہیں۔