مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےعلاقہ جیکب آباد میں مسلح دہشت گردوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کےمطابق کوٹ عبدالحمید کے رہائشی عبدالرشید اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر میں سوئے ہوئے تھے ۔ اس دوران مسلح دہشت گردوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سےعبدالرشید ، اسکے دو بیٹےعنایت ، ولی محمد اوراسکی پوتی سمیرا ہلاک ہوگئی۔ فائرنگ کےبعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔
اجراء کی تاریخ: 12 ستمبر 2016 - 13:21
پاکستان کےعلاقہ جیکب آباد میں مسلح دہشت گردوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔