ہندوستانی فوج نے ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں سرحد پار کرنے کی کوشش کے الزام میں 4 علیحدگی پسند دراندازوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں سرحد پار کرنے کی کوشش کے الزام میںعلیحدگی پسند دراندازوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انڈین فوج کے ترجمان این این جوشی نے دعویٰ کیا کہ نوگام سیکٹر پر چار علیحدگی پسند سرحد پار کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم فورسز نے  ان کی کوشش  ناکام بناتے ہوئے ہلاک کردیا جبکہ ان کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ادھر ضلع  پونچھ  میں چند نامعلوم مسلح افراد نے  ایک پولیس اہلکار کو قتل کردیا ہے۔