امریکی صدرباراک اوبامہ نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ایسٹ ایشیاءکانفرنس میں ملاقات کے دوران نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کیلئے ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرباراک اوبامہ نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ایسٹ ایشیاءکانفرنس میں ملاقات کے دوران نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کیلئے ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔  ہندوستانی وزیر اعظم نے پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اچھے دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئےہے۔