برطانیہ میں خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی حمایت کرنے پر وہابی مبلغ انجم چوہدری اور ان کے ساتھی کو ساڑھے5سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ انجم چوہدری نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے وفاداری کا آن لائن حلف اٹھایا تھا اور سیکڑوں برطانوی مسلمانوں کو داعش میں بھرتی کرنے کا اقدام کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم  داعش کی حمایت کرنے پر وہابی مبلغ انجم چوہدری اور ان کے ساتھی کو ساڑھے5سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ انجم چوہدری نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے وفاداری کا آن لائن حلف اٹھایا تھا اور سیکڑوں برطانوی مسلمانوں کو داعش میں بھرتی کرنے کا اقدام کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے وفاداری کا آن لائن حلف اٹھانے والے49   سالہ انجم چوہدری کو لندن کے اولڈ بیلی کی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے 5 سال قید کی سزا سنا دی ہے، لندن پولیس کا کہنا ہے کہ  انجم چوہدری  کے طرفداروں نے برطانیہ اور دوسرے ملکوں میں حملے کیے ہیں۔ جج نے انجم چوہدری کو خطرناک  اقدام کرنے والا مجرم قرار دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عدالت نے ان کے ساتھی میزان الرحمن کو بھی ساڑھے پانچ برس قید کی سزائی سنائی ہے۔ عدالت میں دونوں ملزمان کی وہ تقاریر بھی سنائی گئیں  جن میں انہوں نے لوگوں کو داعش کی حمایت پر اکسانے کی کوشش کی ،جبکہ دوسری طرف انسداد دہشت گردی کے ادارے کا کہنا ہے کہ انجم چوہدری اور ان کی تنظیم المہاجرون نوجوان مردوں اور عورتوں کو شدت پسندی کی طرف راغب کرنے کی ذمہ دار ہیں، جن میں 2013 ء میں قتل کیے جانے والے فوجی لی رگبی کے قاتل بھی شامل ہیں ۔انجم چوہدری اور میزان الرحمن کو سزا سناتے ہوئے جج جسٹس ہولروئڈ کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان نے مجرمانہ اقدامات کیے۔ انھوں نے ملزان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تقاریر سننے والوں میں بہت سے ایسے کچے ذہن کے افراد تھے جو آپ سے رہنمائی چاہتے تھے۔واضح رہے کہ لندن کے نواحی علاقے الفرڈ سے تعلق رکھنے والے انجم چوہدری اور پامر گرینز سے میزان الرحمن کو گزشتہ ماہ دہشت گردی ایکٹ کی شق 12  کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں کو 200 سے زائد علماء اہلسنت نے بھی اہلسنت سے خارج کردیا ہے چیچنیا کے شہر گروزنی میں ہونے والے اہلسنت اجلاس میں 200 سے زائد علماء نے وہابی دیوبندیوں کو اہلسنت سے خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کو اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں وہ سعودی عرب کی طرح امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں۔