لیبیا کی فورسز نے سرت شہر میں ایک کارروائی کے دوران دو داعش دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بوابہ الوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کی فورسز نے سرت شہر میں ایک کارروائی کے دوران دو داعش دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سرت میں داعش کے دو رہنما یونس شقاق الترہونی اور حسونہ محمد ابو عایہ الفرجانی ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے احمد بسام زیدان معروف ابوخطاب سوری کو گرفتار کرلیا ہے۔