مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کےدمشق اور حمص شہروں کے مضافات میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شام کے شمال مشرقی شہر حسکہ، حمص اور ترتاس میں ہونے والے 5 بم دھماکوں میں اب تک 18 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حسکہ میں خود کش بمبار کی جانب سے ایک پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 8 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار کو چوکی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق حمص میں ہونے والا دھماکہ بھی خود کش تھا اوراس میں بھی کار کو ہی استعمال کیا گیا۔ حملہ آور نے شہر کے مرکزی دروازے پر دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو ٹکرادیا، جس سے 3 افراد ہلاک جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔ ترتاس میں ہونے والے 2 دھماکوں میں غیر ملکی فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 5 فوجی اہلکار ہلاک اور20 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پہلے خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو کیمپ کے مرکزی دروازے سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ دوسرے حملہ آور نے چند لمحوں بعد ہی خود کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑا لیا۔ ذرائع کے مطابق حملوں میں وہابی دہشت گرد ملوث ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 5 ستمبر 2016 - 15:02
شام کےدمشق اور حمص شہروں کے مضافات میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔