مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کنساس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالبہ ہلاک ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کنساس میں نامعلوم افراد نے سکول کے قریب فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ ہلاک اور دوسری زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ دونوں لڑکیاں جونیر ہائی اسکول کی طالبات تھیں تاہم ابھی تک فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 3 ستمبر 2016 - 19:22
امریکی ریاست کنساس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالبہ ہلاک ہوگئی ہے۔