امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی ای میلز سے متعلق تحقیقاتی دستاویزات ایف بی آئی نے جاری کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی ای میلز سے متعلق تحقیقاتی دستاویزات ایف بی آئی نے جاری کردی ہیں۔
امریکی ایف بی آئی حکام کے مطابق ہیلری سے لیے گئے ساڑھے تین گھنٹے طویل انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ انہوں نے ذاتی ای میل سرور اپنی سہولت کے لیے استعمال کیا اور اس کے قانونی پہلوؤں سے متعلق انہیں کسی نے آگاہ نہیں کیا ۔
ایف بی آئی دستاویزات کے مطابق ہلیری کا کہنا تھا کہ ان کو بالکل یاد نہیں کہ انہوں نے کوئی ایسی ای میل موصول کی ہو جو ان کو اپنے ذاتی سرور پر نہیں کرنی چاہیے تھی ۔