مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے نئی دہلی میں ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی ہندوستان کے صدر پرناب مکھر جی کی سرکاری دعوت پر ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں آج انھوں نے ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزير خارجہ جان کیری نے بھی ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں اس نے بھی مصری صدر السیسی سے علیحدہ ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان اور مصر باہمی تعاون کے کئي معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 2 ستمبر 2016 - 14:09
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے نئی دہلی میں ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔