مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کےاسپیکر سردار ایاز صادق نے مسئلہ کشمیر پر سفارتی مدد حاصل کرنے کیلئے 196 ممالک کے پارلیمانی اسپیکروں کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔ ان خطوط کا مقصد جموں و کشمیر میں جاری صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنا ہے پاکستانی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی پارلیمنٹ کی کلیدی ترجیح ہے اور پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتیں اس پر متفق ہیں۔پاکستان کی قومی اسمبلی کےاسپیکر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر قبضہ قوم، ریاست اور عوام کے بنیادی حق خودارادیت کی خلاف ورزی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 ستمبر 2016 - 00:35
پاکستان کی قومی اسمبلی کےاسپیکر سردار ایاز صادق نے مسئلہ کشمیر پر سفارتی مدد حاصل کرنے کیلئے 196 ممالک کے پارلیمانی اسپیکروں کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔