مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں وہابی دہشت گردوں نے یمنی فوج کی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کرکے 11 یمنی فوجیوں کو شہید کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے صوبہ عدن میں یمنی فوج کی پوسٹ پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد گروہ داعش نےقبول کرلی ہے۔