مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سعودی عرب کے سفیر ثامر السبھان کی طرف دہشت گردوں کی حمایت کے بعد عراقی حکومت نے سعودی سفیر کو ناپسندیدہ عنصر قراردیتے ہوئے سعودی عرب سے اپنا سفیر بدلنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال کا کہنا ہے کہ ثامر السبھان کی تبدیلی کے لئے سعودی وزارت خارجہ سے باضابطہ مطالبہ کردیا گيا ہے۔رائے الیوم کے مطابق سعودی عرب اور عراق کے گذشتہ 25 سال سے روابط ناخوشگوار ہیں سعودی عرب نے معدوم صدر صدام کے خلاف امیکہ سے فوجی مداخلت کی درخواست کی اور امریکہ کے ساتھ ملکر معدوم صدر صدام کو تختہ دار پر لٹکوا دیا ۔ سعودی عرب امیرکہ کو بڑي مقدار میں مالی امداد فراہم کرکے اپنے مخالف عرب رہنماؤں کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کرتا رہتا ہے جیسے اس نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو راستے سے ہٹا دیا۔ سعودی عرب کے سفیر کی عراق کے امور میں مداخلت اور دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کی بنا پر عراق حکومت نے سعودی سفیر کو ناٹسندیدہ نعصر قراردیکر اسے عراق سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 اگست 2016 - 12:19
عراق میں سعودی عرب کے سفیر کی طرف دہشت گردوں کی حمایت کے بعد عراقی حکومت نے سعودی سفیر کو ناپسندیدہ عنصر قراردیتے ہوئے سعودی عرب سے اپنا سفیر بدلنے کا مطالبہ کردیا ہے۔