امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر بنتے ہی جرائم میں ملوث تارکین وطن کو ملک بدر کردیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکی  صدر بنتے ہی جرائم میں ملوث تارکین وطن کو ملک بدر کردیں گے۔ امریکی ریاست آئیووا کے شہر دی موین میں انتخابی مہم کے دوران خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر صدر منتخب ہوا تو غیرقانونی تارکین وطن کی فوائد تک رسائی روکنے کے لیے نیا نظام نافذ کروں گا۔
ملک میں ایگزٹ اور انٹری کے لیے ٹریکنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔ نئے نظام کے تحت ویزا ختم ہونے کے بعد قیام کرنے والوں کی نشاندہی ہوسکے گی اور دہشت گردی و جرائم میں ملوث تارکن وطن کو ملک بدر کردیا جائے گا۔