مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عوام اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے مقامی انتظامیہ نے کئی حریت رہنماؤں کو ایک بار پھرگرفتار کرلیا ہے جن میں حریت رہنما علی گیلانی، آغا سید حسن موسوی اور میر واعظ عمر فاروق شامل ہیں۔ علی گیلانی کو گزشتہ روز بھی عیدگاہ مارچ سے روکنے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا،جمعرات کو گرفتار کیے گئے حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کو سری نگر کی چیسما شاہی سب جیل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ آغا سید حسن موسوی کو بھی گھر میں ںظر بند کردیا گیا ہے۔ ادھرپاکستان نے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے 22پارلیمنٹیرینز کو نمائندہ خصوصی مقرر کردیا ہے جو کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 28 اگست 2016 - 12:15
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عوام اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے مقامی انتظامیہ نے کئی حریت رہنماؤں کو ایک بار پھرگرفتار کرلیا ہے جن میں حریت رہنما علی گیلانی، آغا سید حسن موسوی اور میر واعظ عمر فاروق شامل ہیں۔