مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری 12 پوائنٹس سے گر کر 5 پوائنٹس رہ گئی ہے۔ رواں ماہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہیلری کلنٹن کہ مقابلے میں اپنی مقبولیت میں واضح کمی پر کافی حد تک قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہیلری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 12 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی جو اب صرف 5 پوائنٹس رہ گئی ہے۔ ہیلری کلنٹن پر الزام ہے کہ اس نے سعودی عرب سے برے پیمانے پر رشوت حاصل کی ہے اور دہشت گردوں کے حامی عرب ممالک ہیلری کلٹن کی مالی پشتپناہی کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 27 اگست 2016 - 12:48
امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری 12 پوائنٹس سے گر کر 5 پوائنٹس رہ گئی ہے۔