مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بولیویہ کے نائب وزیرداخلہ گزشتہ روز مذاکرات کے لیے مظاہرین کے پاس گئے تھے جنھیں مظاہرین نے قتل کردیا ہے۔ وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر داخلہ روڈولفو کے قتل کا الزام ان کان کنوں پر عائد کیا ہے جو کئی دنوں سے مزدوروں کے قوانین میں ترمیم کے مطالبے پر احتجاج کر رہے ہیں ۔ حکام کے مطابق روڈولفو گزشتہ روز مذاکرات کیلئے ان مظاہرین کے پاس گئے تھےجس کے بعد انھیں اغوا کرلیا گیاتھا۔وزیر داخلہ نے اس قتل کو بزدلانہ اور وحشیانہ قرار دیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 اگست 2016 - 19:15
بولیویہ کے نائب وزیرداخلہ گزشتہ روز مذاکرات کے لیے مظاہرین کے پاس گئے تھے جنھیں مظاہرین نے قتل کردیا ہے۔