ترکی کے صوبے سرنک کے سزری شہر میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک،64 زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صوبے سرنک  کے سزری شہر میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک،64 زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر سزری میں خود کش بمبار نے کار پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب لا کر دھماکے سے اڑا دی جس کے نتیجے میں 11 اہلکار موقع پر ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جب کہ امدادی کاموں میں معاونت کے لئے ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا گیا۔ صوبہ سرنک شام اور عراق کی سرحد پر واقع ہےجہاں کرد آبادی بڑی تعداد میں موجود ہے۔