مہر خبررساں ایجنسی نے عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولیدالمعلم عراق کے دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انھوں نے عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی اور وزیر خارجہ ابراہیم جعفری سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ شام اور عراق کے حکام نے وہابی دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا۔ عراق ، شام اور بعض دیگر عرب اور غیر عرب ممالک کو عالمی وہابی دہشت گردی کا سامنا ہے جسے امریکہ اور سعودی عرب کی سرپرستی حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 اگست 2016 - 20:56
شام کے وزیر خارجہ ولیدالمعلم عراق کے دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں۔ عراق ، شام اور بعض دیگر عرب اور غیر عرب ممالک کو عالمی وہابی دہشت گردی کا سامنا ہے جسے امریکہ اور سعودی عرب کی سرپرستی حاصل ہے۔