مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں 6.4 کی شدت کے زلزلہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے۔ اطالوی شہر پیراگیا کے جنوب مشرقی علاقے آج صبح زلزلے سے لرز اٹھے، متعدد عمارتیں منہدم اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں، پل گرگئے، سڑکوں کو نقصان پہنچا اور لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند ہوگئے۔
ایک گاؤں اور قصبہ مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گیا، زلزلے کی شدت دارالحکومت روم، ایمبریا، لازیو، لامارشے اور بولونیا تک محسوس کی گئی، جہاں عمارتیں 20سیکنڈ تک لرزتی رہیں۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جارہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کر رہی ہیں، حکام کے مطابق اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 اگست 2016 - 00:13
اٹلی میں 6.4 کی شدت کے زلزلہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔