بنگلہ دیش کی ایلیٹ سکیورٹی فورس ریپِڈ ایکشن بٹالین نے دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافات میں دو چھاپوں کے دوران کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم جمیعت المجاہدین بنگلہ دیش سے منسلک ے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی ایلیٹ سکیورٹی فورس ریپِڈ ایکشن بٹالین نے دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافات میں دو چھاپوں کے دوران کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم  جمیعت المجاہدین بنگلہ دیش  سے منسلک ے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہابی دہشت گرد تنظیم  جمیعت المجاہدین کو حال ہی میں ہونے والے پَے در پَے خونریز حملوں کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں رشید الزماں بھی شامل ہے، جو 2006تا 2012کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر چکا ہے اور جس نے حال ہی میں جمعیت المجاہدین کے علاقائی سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔