مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے کشمیر میں جاری کشیدگی کے بارے میں کہا ہے کہ کشمیر میں جاری حالیہ بدامنی کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہیے کیونکہ ہر معاملے کو عدالتی طریقوں سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی ( جے کے این پی پی) کے سربراہ بھیم سنگھ کی جانب سے کشمیرکی صورتحال پر دائر درخواست پر ہندوستان کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی میں قائم بنچ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے کے کئی پہلو ہیں اور اسے سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے، ہر معاملے کو عدالت پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ اس موقع پر بھیم سنگھ کا کہنا تھا کہ مودی حکومت ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ سے ڈکٹیشن لیتی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 اگست 2016 - 13:00
ہندوستانی سپریم کورٹ نے کشمیر میں جاری کشیدگی کے بارے میں کہا ہے کہ کشمیر میں جاری حالیہ بدامنی کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہیے کیونکہ ہر معاملے کو عدالتی طریقوں سے حل نہیں کیا جاسکتا۔