مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر کرکوک میں خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک 2 کمسن خود کش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ تیسرے بمبار کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق عراق کے شمالی شہر کرکوک میں مختلف مقامات پر 2 کمسن خود کش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تاہم دونوں واقعات میں ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی جب کہ پولیس نے مسجد کے قریب خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کرنے والے تیسرے کمسن خود کش بمبار کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق مشکوک بچے کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ خود کو مسجد کے قریب دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی تیاری کر رہا تھا۔ 12 سے 13 سالہ عمر کے لڑکے نے بارسلونا فٹبال ٹیم کے نامور کھلاڑی لیونل میسی کے نام کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جو مشکوک انداز میں مسجد کے مرکزی دروازے کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے بچے کو حراست میں لے کراس کی کمر پر باندھا گیا دھماکہ خیز مواد سے بھرا بیلٹ بھی قبضے میں لے لیا جب کہ گرفتار کئے گئے بمبار سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ ترکی میں بھی کمسن خودکش بمبار نے شادی کی تقریب میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 23 اگست 2016 - 11:30
عراق کے شہر کرکوک میں خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک 2 کمسن خود کش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ تیسرے بمبار کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔