چين کے شین جیاجی کے مقام پر دنیا کے سب سے اونچے اور لمبے پل کا افتتاح کردیا گیا ہے یہ پل چار سو تیس میٹر لمبا اور چھ میٹر چوڑا ہے۔ اسے تین سو میٹر گہری کھائی پر بنایا گیا ہے جو دو پہاڑوں کو ملاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چين کے شین جیاجی کے مقام پر دنیا کے سب سے اونچے اور لمبے پل کا افتتاح کردیا گیا ہے یہ پل چار سو تیس میٹر لمبا اور چھ میٹر چوڑا ہے۔ اسے تین سو میٹر گہری کھائی پر بنایا گیا ہے جو دو پہاڑوں کو ملاتا ہے۔ یہ پل دسمبر میں مکمل کیا گیا اور اس پر 34 لاکھ ڈالر لاگت آئی۔ اس میں شیشے کی تین شفاف تہوں کے ننانوے ٹکڑے لگے ہیں۔ انکی مضبوطی جانچنے کے لئے کبھی لوہے کے ہتھوڑے برسائے گئے اور کبھی گاڑیاں گزاری گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ آٹھ ہزار لوگوں کو اس پل سے گزرنے کی اجازت ہو گی جنہیں ایک دن پہلے بکنگ کروانا ہو گی۔