مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ محبوبہ مفتی کی حکومت ریاست میں بگڑی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے مودی اور مفتی سرکار نے کشمیری عوام کو بہت مایوس کیاہے۔ جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدرعمرعبداللہ کی قیادت میں کشمیرکی اپوزیشن جماعتوں کے وفد نے ہندوستانی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کی۔ اس موقع پرعمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور محبوبہ مفتی کی حکومت ریاست کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے جب کہ مرکزی حکومت نے بھی کشمیری عوام سمیت عالمی تنظیموں و رہنماؤں کو مایوس کیا۔
کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشمیر کے کشیدہ حالات کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے لیکن ان مسائل کا حل فورسز کے استعمال سے نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے نکالا جائے۔