مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مسلح جھڑپ میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سکیورٹی ادارے کے ترجمان میجر جنرل عدنان ضمیری کا کہنا ہےکہ جھڑپ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اس وقت ہوئی جب فلسطینی پولیس ایک مطلوب جرائم پیشہ شخص کو گرفتار کرنے کے لیے تعاقب کررہی تھی۔اس دوران مسلح افراد نے اچانک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے، جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ جبکہ جوابی فائرنگ سے دو مسلح افراد بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 20 اگست 2016 - 13:21
مغربی کنارے میں فلسطینی پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مسلح جھڑپ میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔