مصر میں ٹی وی کی 8 میزبان خواتین کو ’موٹی‘ ہونے پر معطل کردیا گیا۔ متاثرہ خواتین کئی برسوں سے ٹی وی سے وابستہ تھیں۔


مہر خبررساں ایجنسی نےمصر الیوم اور اخبار الیوم الصبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں ٹی وی کی 8 میزبان خواتین کو ’موٹی‘ ہونے پر معطل کردیا گیا۔ متاثرہ خواتین کئی برسوں سے ٹی وی سے وابستہ تھیں۔ اطلاعات کے مطابق  ٹی وی اور ریڈیو کی میزبان خواتین کو کہا گیا ہےکہ ایک ماہ میں یا تو اپنا وزن کم کریں یا نوکری چھوڑ دیں۔خواتین کے حقوق کےلئے کام کرنے والی تنظیموں نے اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیاہے۔
مصری ریڈیو اور ٹیلی وژن یونین نے آٹھ خواتین میزبانوں کو یہ کہتے ہوئے ایک ماہ کےلئے معطل کردیا کہ جب وہ کیمرے کے سامنے آتی ہیں تو موٹی ہونے کی وجہ سے بدصورت نظر آتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ان موٹی میزبانوں کو معطل کرنے کا فیصلہ بھی ایک خاتون ڈائریکٹر صیفا ہیگازئی نے کیا ہے جنہوں نے ان میزبانوں کو وزن کم کرنے کےلئے ایک ماہ دیا ہے۔