روس کے علاقہ سینٹ پیٹرز برگ میں ایک اپارٹمنٹ کے بلاک میں روس کی سپیشل فورسز اوردہشت گردوں میں شدید جھڑپ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے علاقہ سینٹ پیٹرز برگ میں ایک اپارٹمنٹ کے بلاک میں روس کی سپیشل فورسز اوردہشت گردوں میں شدید جھڑپ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد شورش زدہ شمالی قفقاذ کے علاقے کے ایک گینگ کے رہنماؤں کو نشانہ بنانا تھا۔ روس میں انسداد دہشت گردی کے محکمہ کے مطابق اس کارروائی کے دوران تین مطلوب دہشت  بھی مارے گئے، جو متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔