امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی جنگلات میں متعدد مقامات پر لگی آگ خوفناک صورت اختیار کرگئی آگ نےراستے میں آنے والے درجنوں مکانات کو تباہ اور82 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی جنگلات میں متعدد مقامات پر لگی آگ خوفناک صورت اختیار کرگئی  آگ نےراستے میں آنے والے درجنوں مکانات کو تباہ اور82 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ لاس اینجلس اور لاس ویگاس کےدرمیانی ہائی وے کے نزدیک علاقے میں 82 ہزار سے زائدافرا د اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔ہیلی کاپٹر اور طیاروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
سان برنارڈینو کاؤنٹی میں آگ کے باعث گورنر نے ہنگامی صورتحال نافذ کر رکھی ہے ، خشک اور گرم موسم آگ بجھانے میں مشکلا ت پیدا کررہا ہے۔