اجراء کی تاریخ: 18 اگست 2016 - 19:16

پاکستان کے قبائلی علاقہ خيبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 13 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ خيبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں  13 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 13 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 6 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے، کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کاتعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکراسلام سے بتایاجاتا ہے۔ واضح رہے کہ 2 روزقبل پاک فوج کی جانب سے خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں اضافی دستے تعینات کئے گئے تھے۔