مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں قائم کمیشن نے پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی سماعت کے دوران مخالف فریق کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب آف شورکمپنیاں بنائی گئیں اُس وقت حسن نوازاورمریم نوازکم عمرتھے، نوازشریف نے غلط بیانی کی کہ سعودی عرب میں اسٹیل مل فروخت کرکےلندن میں فلیٹ خریدے گئے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ وزیراعظم نوازشریف نے کا غذات نامزدگی میں آف شور کمپنیاں ظاہرنہیں کیں،وزیراعظم ہی آف شور کمپنیوں کے اصل مالک ہیں،انہوں نے غلط بیانی کی ہے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ پارک لین میں 1993 اور1995 میں فلیٹس خریدے گئے،یہ بیان غلط ہے سعودی عرب میں اسٹیل مل فروخت کرکےلندن میں فلیٹس خریدے،ان تمام ذاتی معاملات کی وضاحت کے لئے وزیراعظم نےسرکاری ٹی وی کاپلیٹ فارم استعمال کیا۔
اجراء کی تاریخ: 17 اگست 2016 - 12:43
پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں قائم کمیشن نے پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی ۔