پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے مزید 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، جودہشت گردی، اغواء کی وارداتوں سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف  نے مزید 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، جودہشت گردی، اغواء کی وارداتوں سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف نے مزید 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، تمام ملزمان دہشت گردی، فرقہ ورانہ دہشت گردی کی کارروائیوں اور اغوا کی وارداتوں سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث تھے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد بلوچستان پولیس کے ڈی آئی جی فیاض سنبل، اے ایس آئی رضا خان، کوئٹہ میں آئی ایس آئی کے انسپکٹر کامران نیازی، فرنٹیئر کانسٹبلری کے اہلکاروں اور پاک فوج کے میجر عابد مجید کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اسکولوں، مواصلاتی تنصیبات پرحملوں، فرقہ وارانہ قتل اور اغوا کی کئی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ دہشت گردوں کوسزائیں ملٹری کورٹ کی جانب سے سنائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں ميںم لوث ہیں جو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔