مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت دی گئی تو ہندوستان اس کا خیر مقدم کرے گا۔ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان، پاکستان کے ساتھ تمام موجودہ مسائل پر بات چیت کا خیر مقدم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان، پاکستان سے سرحد پار دراندازی اور حافظ سعید سمیت دیگر معاملات پر کارروائی چاہتا ہے۔ وکاس سوارپ نے پاکستان سے ممبئی حملے کے ٹرائل اور پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات سے ہندوستان کو آگاہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سیکریٹری خارجہ جلد اپنے ہندوستانی ہم منصب کو خط لکھیں گے، جس میں خصوصی طور پر کشمیر پر بات چیت کرنے پر زور دیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 13 اگست 2016 - 23:33
ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت دی گئی تو ہندوستان اس کا خیر مقدم کرے گا۔