یمن میں اسکول پر سعودی عرب کے فضائی حملے میں 10 بچے جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے حملہ اس وقت کیا گیا جب بچے اسکول میں امتحان دے رہے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں اسکول پر سعودی عرب کے فضائی حملے میں 10 بچے جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے حملہ اس وقت کیا گیا جب بچے اسکول میں امتحان دے رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شمال میں  حیدان کے علاقہ جمعہ بن فاضل میں حفظ قرآن کریم کے ایک مدرسہ پر بمباری کی جس میں کم سے کم 10 بچے شہید اور 21 زخمی ہوگئے ہیں  سعودی جنگی طیاروں نے اسو قت بمباری کی جب بچے امتحان میں مشغول اور مصروف تھے۔ کے مطابق حملے کے بعد کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں بچوں کی لاشیں دکھائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کا گذشت 16 ماہ سے سلسلہ جاری ہے جس میں سعودی رعب کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔ سعودی عرب یمن میں اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے جبکہ اسے امریکہ اور اسرائیل کی مدد بھی حاصل ہے۔