چینی وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سےدو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سےدو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وینگ ای ہندوستان کے 3 روزہ دورے پر دہلی میں موجود ہیں، اس ملاقات میں ہندوستانی نیشنل سکیورٹی مشیر اجیت دوول اور خارجہ سیکریٹری ایس جے شنکر بھی موجود تھے۔ چینی وزیر خارجہ نے ہندوستانی وزیر خارجہ  سشما سوراج سے بھی علاقائي اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔