مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست آسام میں باغیوں نے تھانے پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ریاست آسام کے دوردراز گاوں مہیندرا شاہ کے تھانے پر حملہ رات گئے کیا گیا۔ فائرنگ بھی کی گئی۔ حملے میں کم از کم دو پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت راجیش اور کشوری کے نام سے ہوئی ہے۔مقامی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد پانچ سے چھ تھی جو جدید ترین اسلحہ سے مسلح تھے جن کا تعلق ممکنہ طور پر باغی تنظیم یو ایل ایف اے سے ہوسکتا ہے۔ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو محاصرے میں لیکر ،سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 اگست 2016 - 12:27
ہندوستانی ریاست آسام میں باغیوں نے تھانے پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔