مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور حریت کانفرنس کے اعلی رکن آغا سید حسن موسوی پچھلے 35 دنوں سے گھر میں نظر بند ہیں اور انھیں بڈگام امامبارگاہ میں پانچویں بار نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا گیا۔ آغا سید حسن نے مذہبی امور میں ہندوستانی سکیورٹی دستوں کی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان طاقت کے زور پر کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو نہیں دبا سکتا اور نہ ہی کشمیری عوام اسے ایسا کرنے کی اجازت دیں گے انھوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ کشمیری عوام کے بارے میں ہندوستان کے جارحانہ عزائم کو روکنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ د اریوں پر عمل کریں ۔ ادھر ہندوستانی حکومت کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جاری تشدد کے پیچھے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے اور پاکستان کشمیر میں تشدد کو ہوا دے رہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 اگست 2016 - 00:39
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور حریت کانفرنس کے اعلی رکن آغا سید حسن موسوی پچھلے 35 دنوں سے گھر میں نظر بند ہیں اور انھیں بڈگام امامبارگاہ میں نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دی گئی۔