مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں روسی جنگی طیاروں نے خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 34 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 125 زخمی ہوگئے ہیں۔ شام میں داعش کے مضبوط گڑھ اور دارالحکومت قراردیے جانے والے شہر الرقہ پر روسی طیاروں نے بمباری کی جس میں34 وہابی دہشت گرد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر حلب میں دہشت گردوں کا محاصرہ جاری ہے۔ اور شامی فوج نے محاصرہ توڑنے کے لئے وہابی دہشت گردوں کے تمام حملوں کو ناکام بناتے ہوئے سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 اگست 2016 - 13:02
شام میں روسی جنگی طیاروں نے خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 34 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 125 زخمی ہوگئے ہیں۔