اجراء کی تاریخ: 11 اگست 2016 - 19:53

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک خبر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان، وزیر اعظم بن علی یلدریم  اور اپنے ترک ہم منصب  مولود چووش اوغلو سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور پر عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔