مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے امریکہ سے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی حوالگي کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے پنسلوینیا میں مقیم جلا وطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کو اس کے حوالے نہ کیا تو ترکی اور امریکہ کا اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔ ترک وزیرانصاف بیِکر بوزداگ نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرامریکہ گولن کو ہمارے حوالے نہیں کرتا تو وہ ایک دہشت گرد کی وجہ سے ترکی کے ساتھ تعلقات قربان کریگا۔ گولن کی حوالگی کے معاملے پر ترک عوام میں امریکہ مخالف جذبات عروج پرہیں اور خدشہ ہے کہ یہ مخالفانہ جذبات نفرت میں تبدیل نہ ہوجائیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ ایک عظیم ملک ہے اورہم امید رکھتے ہیں کہ وہ ایک عظیم ملک ہی کی طرح عمل کرے گا۔
اجراء کی تاریخ: 11 اگست 2016 - 19:16
ترکی نے امریکہ سے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی حوالگی کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے پنسلوینیا میں مقیم جلا وطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کو اس کے حوالے نہ کیا تو ترکی اور امریکہ کا اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔