وسطی چین کے پاور اسٹیشن میں ہائی پریشر اسٹیم پائپ کے دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی چین کے پاور اسٹیشن میں ہائی پریشر اسٹیم پائپ کے دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دھماکہ چین کے شہر دنیانگ کے ایک پاور پلانٹ میں ہوا۔ریسکیو ٹیمیں اور حکام دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں  جبکہ اسٹیم پائپ کے پھٹنے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ چین کے صنعتی علاقوں میں اس طرح کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں، جن کے باعث بھاری جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔